آپ نے آسمان کی بلندیوں پر پرندوں کو پرواز کرتے تو ضرور دیکھا ہوگا،
کیا آپ نے کبھی پرندوں کو وی (V ) کی شکل بناکر اڑتے دیکھا ہے؟
یقینا آپ نے کبھی نہ کبھی اس کا مشاہدہ بھی کیا ہوگا؛ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر پرندے ایسا کیوں کرتے ہیں اور اس کے پیچھے کون سا راز پوشیدہ ہے؟
چلیے ہم آپ کو آگاہ کرتے ہیں کہ آخر پرندے پرواز کے وقت ایسی ہیئت کیوں اختیار کر لیتے ہیں۔
سائنسی تحقیق کے مطابق پرندے فطری طور پر اس خاصیت کے حامل نہیں ہوتے ہیں؛ تاہم جوں جوں وہ بڑے ہوتے ہیں اور جھنڈ میں رہنے لگتے ہیں، وہ ایسا کرنا سیکھ جاتے ہیں۔
(V) کی ہیئت بناکر اڑنےکی وجہ سائنسی تحقیق کے مطابق دو سامنے آئے ہیں:
پہلا یہ کہ ایسی صورت میں پرندے آسانی سے پرواز کر پاتے ہیں اور آپ میں ٹکرانے کی نوبت نہیں آتی ہے۔
اور دوسری وجہ یہ بیان کی جاتی ہے، کہ پرندوں کا ایک مخصوص رہنما (Leader) ہوتا ہے جو دیگر پرندوں کی رہنمائی اور گائڈ کرتے ہیں ، اور باقی پرندے اس کی اقتدا کرتے ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ Migratory birds (نقل مکانی کرنے والے پرندے)
عموما پرواز کے وقت ایسی ہیئت اختیار کرتے ہیں؛ کیوں کہ ان کے سفر کی مسافت کافی طویل ہوتی ہے ، اور ایسی ہیئت اختیار کرنے سے ہوا کو کاٹنا آسان ہو جاتا ہے، جس سے ساتھ میں پرواز کر رہے پرندوں کو اڑتے رہنے میں آسانی ہوتی ہے اور طبیعت کے اندر واماندگی جلدی سرایت نہیں کرتی ہے اور اینرجی کی کافی مقدار بچ جاتی ہے۔
نیز ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرندوں کے اندر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی ضد نہیں ہوتی ہے ، جس کے نتیجے میں جو پرندہ زیادہ صحت مند اور مستعد ہوتا ہے وہ آگے بڑھ جاتا ہے اور باقی پرندے اس کے پیچھے پرواز کرتے ہیں، یا جس نے سب پہلے اڑان بھری ہو وہ آگے رہتا ہے،
پھر جب وہ تھک جاتا ہے تو کوئی دوسرا آگے بڑھ جاتا ہے اور وہ پیچھے ہو جاتا ہے۔
0 تبصرے
تبصرہ کرکے اپنی رائے ضرور دیں!