کیا موبائیل فون بلاسٹ ہو سکتا ہے؟
کیا فون سچ میں بلاسٹ ہوتا ہے؟
آئے دن اکثر موبائیل بلاسٹ ہونے یا اس میں آگ لگ جانے کی خبریں موضوع بحث بنتی رہتی ہیں؛ لیکن کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ اس طرح کے واقعات میں کس قدر سچائی ہوتی ہے، اور کیا ایک موبائیل فون سچ میں دھماکہ کر سکتا ہے یا اس میں آگ لگ سکتی ہے؟
آج ہم انہیں سوالات کا جواب دینے کی کوشش کریں گے۔
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ موبائیل کے بلاسٹ کے واقعات سچ ہوتے ہیں اور واقعۃ ایک موبائیل فون میں آگ لگ سکتی ہے؛ لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے اور اکثر اس میں موبائیل استعمال کرنے والے کی غلطیوں کا دخل ہوتا ہے، وہ موبائیل کا بےجا استعمال کرتے ہیں جس کی بنا پر بیٹری کی درجۂ حرارت بڑھ جاتی ہے اور پھر اس میں آگ لگ جاتی ہے جو بڑا مضر ثابت ہو سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب کبھی اس طرح کا واقعہ رونما ہوا تو موبائیل کمپنیوں نے اپنی برأت ظاہر کر، کہا ہے کہ اس میں سراسر موبائیل استعمال کرنے والی کی غلطی ہے، اگر وہ صحیح طرز پر اس کا استعمال کرے اور کمپنی کی ہدایات پر عمل پیرا ہو تو ایسے حادثے ہرگز پیش نہیں آ سکتے۔
آخر فون کیوں بلاسٹ ہوتا ہے؟
اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ جب بیٹری میں لگے ایلیکٹروڈ آپس میں ملتے ہیں تو بیٹری کی حرارت بڑھنے لگتی ہے، اس حرارت کی بنا پر بیٹری میں کیمیکل ری ایکشن شروع ہو جاتا ہے جو آگ لگنے کا سبب بن جاتا ہے۔
اس حادثے سے کیسے بچا جائے؟
اس سے بچنے کا مؤثر طریقہ یہی ہے کہ موبائیل کا بے جا اور زیادہ استعمال نہ کیا جائے، بعض لوگ عموما رات بھر موبائیل کو چارج میں لگا کر رکھتے ہیں جس کی بنا پر اس حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
نیز نقلی چارجر استعمال کرنا بھی اس حادثے کو بڑھاوا دے سکتا ہے
بہت سے احباب سوتے وقت تکیہ کے نیچے موبائیل رکھ کر سوتے ہیں، یاد رکھیں! ایسا کرنا بڑا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور گرمی کی وجہ سے موبائیل میں آگ لگ سکتی ہے۔
زیادہ گیم کھیلنا یا زیادہ ویڈیو دیکھنا جس سے موبائیل گرم ہو جائے بچنا چاہیے، تھوڑی دیر چھوڑ کر اسے ٹھنڈا ہونے کا موقع دیا جائے۔
ان مذکورہ امور پر عمل پیرا ہونے سے ایسے حادثات کا امکان بالکل صفر ہو جاتا ہے۔
0 تبصرے
تبصرہ کرکے اپنی رائے ضرور دیں!