Header Ads Widget

About us

تعارف نامہ

انٹرنیٹ کے وجود نے مواصلات اور ابلاغ و ترسیل کے متعدد ذرائع انسانوں کو متعارف کرائے ہیں، جن میں سے ایک خاص اور مؤثر ذریعہ ویب سائٹس (Websites) ہیں، یوں تو ہر ویب سائٹ کا اپنا الگ مقصد ہوتا ہے؛ البتہ اگر دیکھا جائے تو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تعداد ان ویب سائٹس کی ہے جہاں علمی و فکری اور تحقیقی مواد کی نشر و اشاعت کا کام ہوتا ہے اور یومیہ کروڑہا افراد ان سے اپنا کام نکالتے ہیں۔
تادیب اسی نوع کی ایک ویب سائٹ ہے، جس کا ہدف، دینی، علمی، ادبی اور تحقیقی نگارشات کو شائع کرنا ہے، تادیب بالخصوص ان نو آموز قلم کاروں کی تحریروں کو ترجیح دیتا ہے جو میدانِ قلم میں نئے نئے وارد ہوئے ہیں اور ان کی تحریریں کسی بڑے رسالے یا ویب پورٹل پر شائع نہیں ہو پاتی ہیں، تادیب ایسے نوآموز قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک عمدہ اور مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
تادیب گوگل سرچ کنسول (Search console) سے منسلک ہے؛ جس سے اس پر شائع ہونی والی تحریریں گوگل کے پہلے صفحے پر دستیاب ہوتی ہیں اور ہزاروں افراد تک پہنچتی ہیں؛ لہذا آپ بھی اپنا قلمی جوہر دکھائیے اور اپنے مضامین و مقالات، تجزیے و تبصرے اور ہر طرح کی علمی و ادبی نگارشات تادیب کو ارسال کیجیے!

ارسال کرنے کا پتہ:
لنک پر کلک کریں:

تادیب کے اہداف:

(۱) اردو زبان و ادب کی اہمیت کو یقینی بناکر اس کو فروغ دینے کی کوشش کرنا اور انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علمی و تحقیقی مواد فراہم کرنا۔

(۲) نوآموز قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی تحریریں اپنے ویب پورٹل پر شائع کرنا۔

(۳) قرطاس و قلم کی طاقت کے ذریعے اسلام کی حقانیت کو اجاگر کرنا اور معاندین کے اعتراضات کا دندانِ شکن جواب دینا۔

ابنِ حاتم 
Sub editor of: www.taadeeb.com